ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کی تعدادچارلاکھ سے تجاوزکر گئی

بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کی تعدادچارلاکھ سے تجاوزکر گئی

Sat, 16 Sep 2017 23:01:20    S.O. News Service

ڈھاکہ ،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں روہنگیا بحران میں عالمی مدد کا تقاضا کریں گی۔ ڈھاکا حکومت نے بتایا ہے کہ میانمار میں جاری کریک ڈاؤن کی وجہ سے بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلم مہاجرین کی تعداد اب چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز ہی بنگلہ دیشی حکومت نے ملک میں تعینات میانمار کے سفیر کو طلب کر کے اس صورتحال پر احتجاج کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ عالمی برادری پر زور دیں گی کہ میانمار میں جاری تشدد ختم کیا جائے۔


Share: